لبنان پر اسرائیلی حملوں کےخلاف عالمی برادری ایک ہوگئی کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان سمیت 10 ممالک کا لبنان میں جاری جھڑپوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ دس ممالک نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔مشترکہ بیان میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، انڈونیشیا، جاپان، اردن، سیرالیون، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے کہا کہ انہیں لبنان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور بے گھر ہونے والے افراد کے بحران پر گہری تشویش ہے۔یہ بیان گزشتہ ماہ تین انڈونیشین امن اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔لبنانی حکام کے مطابق مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے میزائل زیادہ تر اسرائیل کے شمالی علاقوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، تاہم بعض حملے بڑے شہروں تک بھی پہنچے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق ان حملوں میں 2 شہری اور 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں
