0

بین اسٹوکس نے سنگین چوٹ کے بعد خود کو خوش قسمت قرار دیا

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے چہرے پر سنگین چوٹ لگنے کے بعد زندہ رہنے پر خود کو خوش قسمت قرار دے دیا۔ بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ اگر گیند ذرا سی ادھر ادھر لگتی یا میں نے اپنا سر نہ موڑا ہوتا تو میں شاید زندہ نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ چہرے پر سنگین چوٹ لگنے کے بعد زندہ بچ جانا میری خوش قسمتی ہے، میں خود کو کافی خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں کہ میں زندہ ہوں۔ 34 سالہ بین اسٹوکس ڈرہم میں ایک نیٹ سیشن کے دوران اکیڈمی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے تھے کہ گیند ان کے چہرے پر لگی تھی جس کے نتیجے میں ان کی گال کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور انہیں فوری طور پر سرجری کروانا پڑی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں