0

امریکا اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے،ایرانی صدرکاقوم کےنام پیغام

امریکا اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے، لیکن قوم نے بتایا کہ ایران کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان  کا   سرکاری ٹی وی پرقوم اور ایرانی فوج کے نام پیغام،انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور پھر ایرانی عوام کا جنھوں نے ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے پوری دنیا کے لیے مثال قائم کی ہےامریکی صدر کا کہنا تھا یہ مناظر اے آئی سے بنائے گئے ہیں، انھیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ لوگ اپنے ملک اور نظام کے دفاع کے لیے اس طرح نکل رہے ہیں۔ایرانی صدرنےمزید کہا امید ہے جنگ کے بعد کی مشکلوں سے بھی باعزت طریقے سے باہر نکل آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں