ٹی20 ورلڈ کپ میں مبینہ میچ فکسنگ اسکینڈل میں کینیڈین کپتان دلپریت باجوا اور لارنس بشنوئی گینگ کے درمیان تعلق کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس وقت ٹی20 ورلڈ کپ میں مبینہ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق گروپ اسٹیج میں کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہونے والے اس مبینہ فکسنگ اسکینڈل میں لارنس بشنوئی گینگ کا براہِ راست ہاتھ تھا۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوا کے کردار کی چھان بین شروع کر دی ہے
