اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جرائم پیشہ شخص قرار دے دیا۔
اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کو امتیازی قوانین اور تشدد کا سامنا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان کا کہناتھا، اسرائیل میں تقریباً 19 لاکھ فلسطینی شہری آباد ہیں، 2025 میں 300 قتل کے واقعات ہوئے جن میں اکثریت فلسطینی شہریوں کی تھی، اسرائیل میں عرب شہریوں کو منظم طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔نیتن یاہو کی پشت پناہی میں داخلی سلامتی کو سیاسی بقا کیلیے قربان کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب
لبنانی صدر جوزف عون کی اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں صحافی امل خلیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہاہے صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنانا حقیقت چھپانے کی کوشش اورانسانیت کےخلاف جرم ہے۔
