0

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔

انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے۔

2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کا واقعہ دارالحکومت جکارتہ سے ملحقہ شہر بیکاسی میں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

ٹرینوں کے ٹکرانے کا واقعے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی میڈیا

حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، حادثے میں اموات کی تعداد میں اضافے کاخدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں