ایران سے 260 عازمین حج کا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق پہلی پرواز 260 عازمین کو ایران سے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔ جہاں مقامی حکام نے عازمین کے قافلے کا پرتپاک استقبال کیا۔سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے بتایا کہ ایرانی عازمین مملکت مسلسل پہنچ رہے ہیں اور عازمین کا دوسرا قافلہ منگل کو مملکت پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں عازمین کا اسی گرم جوشی سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے، جیسے گزشتہ برسوں میں ایرانی عازمین کا کیا گیا تھا۔علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایرانی سفارتخانہ پر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘اس سال تقریبا 30 ہزارایرانی عازمین حج سعودی عرب آئیں گے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے خبردار کیا ہے کہ 2026 اسرائیلی فوج کے لیے مختلف محاذوں پر لڑائی کا سال ہو سکتا ہے کیونکہ ملک ایران اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔اپنے بیان میں ایال زمیر نے کہا کہ ’7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کئی محاذوں پر مسلسل جنگ میں مصروف ہے۔۔۔ اور 2026 بھی ممکنہ طور پر انہی تمام محاذوں پر لڑائی کا ایک اور سال ہوگا‘۔
