بھارت کے علاقے جلپائی گوڑی-رام نگر روٹ پر چلتی ٹرین میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک لڑکا، اپنا سامان پکڑے ہوئے، ٹرین سے پھسل کر نیچے گر گیا، مسافروں نے زنجیر کھینچی مگر ٹرین نہ رکی۔ بہن کی چیخ و پکار سے ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کو روتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا بھائی چلتی ٹرین سے گر گیا ہے۔ دوسرے مسافروں کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایمرجنسی زنجیر کھینچنے کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود بھی ٹرین نہ روکی گئی۔ریلوے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں
