آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنے چاہنے والوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ہے۔
مائیکل کلارک جلد کے سرطان میں مبتلا ہیں،اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔
سابق کپتان نے لکھا کہ آج اسکن کینسر سے آگاہی کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے، اسکن کینسر کو چیک کرنے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے چہرے سے ایک اور اسکن کینسر ختم کرایا ہے، یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن مسلسل چیک اپ ضروری ہے تاکہ تاخیر نہ ہو جائے۔
واضح رہے سابق کپتان مائیکل کلارک ایک عرصے سے اسکن کینسر کے مرض مبتلا ہیں۔