0

جبریل رُجوب نے فیفا کانگریس میں اسرائیلی عہدیدار سے مصافحہ سے انکار کردیا

فلسطین فٹبال فیڈریشن کے صدر جبریل رُجوب نے فیفا کانگریس میں اسرائیل فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے مصافحہ کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ نے اسرائیل فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر کو فیفا کانگریس کے دوران سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کینیڈا میں منعقدہ فیفا اجلاس میں فلسطین اور اسرائیل کے نمائندوں کو ایک دوسرے کے قریب کھڑا کیا گیا تھا۔فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے صدر جِبرِیل رُجوب نے اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدر باسم شیخ سلیمان کے ساتھ کھڑے ہونے سے انکار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں