0

چین نے امریکا کی طرف سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کردیں

چین نے امریکا کی طرف سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کر دیں۔

چین نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں، امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں