0

برطانیہ کی ایئر لائن بند ہو گئی، تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ

لندن (03 مئی 2026): برطانیہ کی ایسینڈ ایئرویز کی بندش کی وجہ سے تمام پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں، اور پہلے سے بکنگ کرانے والے مسافروں کی دیگر ایئر لائنز پر منتقلی شروع کر دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایسینڈ ایئرویز دیوالیہ ہو کر بندش کے عمل میں چلی گئی ہے اور اس نے اپنا آپریٹنگ سرٹیفکیٹ بھی واپس کر دیا ہے، ایئر لائن کی انتظامیہ نے تصدیق کر دی۔

ایسینڈ ایئرویز کی بندش سے تمام ملازمتیں بھی ختم ہو گئی ہیں اور سینکڑوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، ایسینڈ ایئر ویز ایک چھوٹا فضائی بیڑا چلاتی تھی جس میں بوئنگ 737 طیارے شامل تھے، یہ ایئرلائن زیادہ تر دوسرے فضائی اداروں کے لیے پروازیں چلاتی تھی، یعنی براہِ راست مسافروں کو ٹکٹ فروخت نہیں کرتی تھی۔

یہ ایئرلائن لندن گیٹوِک اور لندن اسٹینسٹیڈ سے اپنی پروازیں چلاتی تھی، جو آکسفورڈ شائر سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے قریبی بڑے ہوائی اڈوں میں شمار ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں