0

اختلاف کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ  اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد میں امریکا سب سے اہم شراکت دار ہے، جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا ایران معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

 اُدھر جرمن وزارت اقتصادیات  نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے آئندہ ہفتے یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان پر امریکا سے مذاکرات جاری ہیں ۔

جرمن وزارت اقتصادیات نے مزید کہا کہ اس معاملے پر یورپی کمیشن سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں