0

190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ، تاریخ مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کرتے ہوئے مرکزی اپیلوں کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات متعلق درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں گے، عدالت نے 6 مئی کو سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیا ہے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست گزار کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی پیش کی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے کورئیر کے ذریعے اور خود جاکر بھی جیل میں درخواست دے دی ہے، جس پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے ان کی درخواست کا فیصلہ کریں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاک کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات بشریٰ بی بی کی سرجری ہوئی، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے سب سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے، ہم آپ کی درخواست اسی لئےجیل حکام کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ فیصلہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں