پاکستانی خارجہ پالیسی کابڑافیصلہ،متحدہ عرب امارات پر ہونےوالے حملوں کی کھل کرمذمت کردی
پاکستان گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف
پاکستان اس مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت، اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔شہبازشریف
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات کو ضروری سفارتی گنجائش فراہم کی جانی چاہیے۔
