یورپی ملک رومانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ، وزیراعظم الی بلوجون کی حکومت تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ختم
رومانیہ کی پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک واضح اکثریت سے منظور کر لی گئی۔
پارلیمانی کارروائی کے دوران 281 ارکان نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ اس کے حق میں صرف چند ووٹ آئے۔
حکومت کو ہٹانے کے لیے 233 ووٹ درکار تھے، تاہم اپوزیشن مطلوبہ حد سے کہیں زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی
اس سیاسی تبدیلی میں سوشلسٹ پارٹی اور دائیں بازو کے اتحاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔
حکومت کے خاتمے کی بڑی وجہ سخت معاشی اور کفایتی پالیسیاں قرار دی جا رہی ہیں۔
