فرض کریں اگر ایران اس پر راضی ہو جائے جو طے پا چکا ہے، تو پہلے سے جاری آپریشن ایپک فیوری کا اختتام ہو جائے گا، صدرٹرمپ کا سوشل میڈیا پرپیغام
آپریشن ایپک فیوری ختم ہوتےہی انتہائی سخت ناکہ بندی ہٹاکر آبنائے ہرمز کو سب کے لیے کھول دیاجائےگا، جس میں ایران بھی شامل ہوگا۔
اگر ایران اس پر راضی نہ ہوا تو پھرسے امریکی بمباری شروع ہو جائے گی، صدرٹرمپ کی دھمکی
افسوس کے ساتھ کہوں گا یہ بمباری پہلے سے کہیں زیادہ بلند سطح اور شدت کی ہوگی۔ صدرٹرمپ
امریکی میڈیاکےمطابق ایران اورامریکا کےدرمیان ایک صفحے کی مفاہمتی یاداشت طے پاچکی ہے
مفاہمتی یاداشت میں جنگ کے باقاعدہ خاتمے اور ایٹمی مذاکرات کے نئے فریم ورک پر اتفاق رائے پاگیاہے، امریکی میڈیا
امریکا کو اگلے 48 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے چند اہم نکات پر حتمی جواب کا انتظار ہے
, اگرچہ ابھی کسی دستاویز پر دستخط نہیں ہوئے لیکن صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف ایرانی حکام سے براہِ راست اور ثالثوں کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں۔
