کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معروف عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس ترنگ زئی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے آفیشل فیس بک پیج پرجاری بیان میں کہا گیا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت قبول فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُمید ہے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
واض رہے کہ گزشتہ روز چارسدہ میں فتنۃ الخوارج نے جید عالم دین اور سابق رکن اسمبلی جے یو آئی مولانا ادریس کو شہید کردیا تھا۔
