امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے متنازع منصوبے ’پروجیکٹ فریڈم‘ پر اچانک یوٹرن کیوں لیناپڑا،،وجہ سامنے آگئی ،،،صدرٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم اس لئے ناکام ہواکیونکہ سعودی عرب کی جانب سے فوجی تعاون اور فضائی حدود کے استعمال سے صاف انکارکردیاگیاتھا
امریکی ٹی وی این بی سی نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی پرواز یا اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس فیصلے کے بعد منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تاہم معاملہ حل نہ ہو سکا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ عارضی طور پر اس لیے معطل کیا گیا تاکہ خطے میں اہم فضائی رسائی برقرار رکھی جا سکے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ بعض قریبی خلیجی اتحادیوں کو بھی اس منصوبے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا جس پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے، بعد میں امریکی حکام نے عمانی حکام سے رابطہ کر کے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کے سفارت کار کا مؤقف ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان رابطے معمول کے مطابق جاری ہیں اور دونوں ممالک ایران سے متعلق کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں بھی تعاون کر رہے ہیں
سفارت کار کےمطابق اتحادیوں کو پہلے ہی اس پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا، امریکا نے عمانی حکام سے پراجیکٹ فریڈم سے متعلق ہم آہنگی ٹرمپ کے اعلان کے بعد کی، امریکا نے پہلے اعلان کیا اور پھر ہم سے رابطہ کیا، لیکن ہم ناراض نہیں تھے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی!
پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ آسکرز 2027 کے لیے کوالیفائی کرگئی!
ایشین گیمز میں پاکستان کی شاندار واپسی، والی بال اور ہاکی میں دو برانز میڈلز!
فرانس میں طلبہ کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری، ہزاروں افراد گرفتار!
مسعود پزشکیان کا دوٹوک مؤقف، سفارت کاری جاری رہے گی مگر خودمختاری مقدم!
کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ انتظامیہ کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن پر اہم غور!
امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں مزید فوجی طاقت بھیجنے کا فیصلہ!
ایران جنگ کے مستقبل پر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، نومبر کے بعد اہم پیش رفت متوقع !
اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘!
بیڈیاں سیکٹر میں دو پاکستانی شہری شہید، پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج!