برطانیہ میں 7 مئی 2026 کے لوکل الیکشنز کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب تک کے نتائج کے مطابق Nigel Farage کی جماعت Reform UK نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ کئی اہم کونسلز میں Reform UK نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ لیبر اور کنزرویٹو دونوں جماعتوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ نتائج برطانوی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ سمجھے جا رہے ہیں۔
اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق Reform UK متعدد نشستوں پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ Labour پارٹی کئی علاقوں میں اپنی روایتی حمایت برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔ Conservative پارٹی بھی مختلف کونسلز میں اپنی نشستیں کھو رہی ہے۔ دوسری جانب Liberal Democrats اور Green Party نے بھی کچھ علاقوں میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
شکیل احمد اور Reform UK کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران دونوں امیدوار ایک دوسرے کے بہت قریب رہے تاہم آخر میں شکیل احمد اپنی نشست بچانے میں کامیاب رہے۔ سیاسی حلقے اس کامیابی کو اہم قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس الیکشن میں Reform UK نے کئی مضبوط امیدواروں کو ٹف ٹائم دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر Reform UK کی یہی مقبولیت برقرار رہی تو آئندہ برطانیہ کے جنرل الیکشن میں روایتی سیاسی جماعتوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
