0

معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب

معرکہ حق میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب
تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
آج کا دن ہم سب کے لیے باعثِ افتخار ہے، ایک سال قبل آج کے دن پاکستان کو ایک بے مثال کامیابی ملی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تقریب سے خطاب
معرکہ حق دو ممالک کے نظریات کے درمیان فیصلہ کُن معرکہ تھا، جس میں حق فتح یاب ہوا،فیلڈمارشل
7 مئی کی درمیانی شب سے 10مئی تک دشمن نے ہمارے قومی وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔
دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات محدود نہیں ہوں گے، فیلڈمارشل عاصم منیر
دشمن جان لے آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں