مسجد قبا کے اندرونی صحن میں خودکار ٹیکسی روبوبس (Robobus) متعارف کرادی گئی۔
یہ منصوبہ جدید اور محفوظ سفری حل تیار کرنے کے اسٹریٹجک پروگرام کا حصہ ہے جو زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ پائیدار نقل و حمل اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے مملکت کے ویژن2030 کی حمایت کرتا ہے۔
یہ خودکار بس مصنوعی ذہانت کے جدید ترین نظام پر مبنی ہے جسے جدید ترین سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد فراہم کی گئی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی مسجد کے گردونواح میں بس کے آپریشن کے دوران پیدل چلنے والوں اور مسافروں کی سلامتی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتی ہے۔
مسجدِ قبا کے اندرونی صحن میں 700 میٹر تک ٹریک کے بغیر کسی براہِ راست انسانی مداخلت کے جدید ماڈل کے ذریعے زائرین اور نمازیوں کی نقل و حرکت کرسکیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ تجرباتی مرحلہ 60 دن تک جاری رہے گا۔
