قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں۔
ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کر سکتے تھے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللّٰہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دکھایا۔ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے
