0

چین کے دورےمیں مصروف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی بات کریں گےجو بیجنگ میں مصروفیات کےدوران بھی ایران کودھمکیاں دینےسے بازنہیں آئے

سب سےپہلے چین کے دورےمیں مصروف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی بات کریں گےجو بیجنگ میں مصروفیات کےدوران بھی ایران کودھمکیاں دینےسے بازنہیں آئے،، ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مکمل تباہ کردیا جائےگا۔اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا امید ہے ایران یہ انٹرویو دیکھ رہا ہوگا، امریکا جانتا ہےکہ ایران نے زیر زمین سے کچھ میزائل نکالے ہیں، لیکن یہ سب ایک ہی دن میں تباہ کردیے جائیں گے۔ایران کی سرزمین سے افزودہ یورینیم واپس لینے سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ ضروری نہیں ہے، سوائے عوامی تعلقات کے نقطۂ نظر سے۔ امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیا تھا۔

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت تین مذہبی رہنماؤں کو قتل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں گھات لگا کر عیسائی رہنماؤں پر حملہ کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت 3 مذہبی رہنما قتل ہوئے، عیسائی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کے خلاف منی پور میں مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریاست میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے۔ چند روز قبل منی پور میں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلرز کے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تین روز جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں میں شدت آ گئی ہے اور دونوں جانب سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی ایمرجنسی سروس کا بتانا ہے کہ روسی میزائل اور ڈرون کے بڑے حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ایمرجنسی سروس یوکرین کے مطابق کل دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں