0

کرکٹ ہنگامہ: شکست، جرمانہ اور نئی ڈپلومیسی

ناظرین ۔۔۔سپورٹس کےمیدان سےخبروں کےساتھ میں ہوں راجہ واجد۔۔۔
سب سےپہلے بات کریں گے بنگلہ دیش سے تاریخی شکست کھانےوالی پاکستانی ٹیم کی ،جس نے ایک اور شرمندگی اپنے نام کرلی ہے لگتاہے پاکستانی کرکٹرزبنگلہ دیش جاکرکرکٹ کھیلنا بھول گئے ہے وہاں شاپنگ چل ہے،کھابےچل رہےہیں اگرنہیں چل رہاتوکسی بلے بازکابلانہیں چل رہا،،کسی باولرکی گیندنہیں چل رہی ۔۔۔
ناظرین خبریہ ہےکہ ۔۔۔نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا سنا دی، جس کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل نہ کرنے پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 سائیکل میں 8 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ ہدف سے آٹھ اوورز کم رہی، جس کے باعث یہ سزا سنائی گئی۔ پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر اب صرف 4 پوائنٹس رہ گئے ہیں اور ٹیم آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جب کہ ویسٹ انڈیز اس سے نیچے موجود ہےپاکستان ٹیم کو یہ سزا آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو نے سنائی۔ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت مقررہ اوور ریٹ مکمل نہ کرنے پر ہر کم اوور کے بدلے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے

ناظرین فٹ بال شائقین کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی ہے ،،امریکا نے 2026 فیفا ورلڈکپ کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بھاری ویزا بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس اقدام کے بعد ورلڈکپ دیکھنے آنے والے ہزاروں غیر ملکی شائقین کو اضافی مالی بوجھ سے نجات مل جائے گی، جبکہ اس سے قبل 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈز نے شدید تشویش پیدا کردی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے ٹکٹ ہولڈرز پر عائد کیے گئے مہنگے ویزا بانڈز سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے قونصلر امور مورا نامدار نے بتایا کہ وہ شائقین جنہوں نے 15 اپریل 2026 تک ورلڈکپ ٹکٹ خریدے اور فیفا پاس پروگرام میں رجسٹریشن کرائی، انہیں ویزا بانڈ ادا نہیں کرنا پڑے گا
کرکٹرشاہد آفریدی ان دنوں سخت تنقید کی زدمیں ہیں ، بیٹیوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کےبیان پر شائقین آڑے ہاتھوں لےرہےہیں موبائل فون کے استعمال پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آج کل جب بچے روتے ہیں تو والدین ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھما دیتے ہیں حالانکہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ایک بیماری ہے۔انہوں نے اپنی نجی زندگی کی مثال دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی بیٹیوں کو شادی سے پہلے موبائل فون نہیں دیا تھا۔شاہد آفریدی نے یہ بھی واضح کیا کہ بچوں کی پرورش صرف ماں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ والدین دونوں کو مل کر یہ فرض نبھانا چاہیے اور اپنے بچوں کو وقت دینا چاہیے۔شاہد آفریدی کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک طوفان آ گیا اور لوگوں نے ان کی سوچ کو قدامت پسند قرار دیا۔بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی ی سے مکمل دوری ممکن نہیں بلکہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اس کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال سکھائیں۔،ایک صارف نے سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنی بیٹیوں کو موبائل فون نہیں دیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو کبھی ان پر بھروسہ ہی نہیں تھا،بحث یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ بیٹیاں تھیں اس لیے آپ نے موبائل فون نہیں دیا اگر بیٹے ہوتے تو آپ انہیں بلوغت سے پہلے ہی فون دے دیتے
آخری اپ ڈٰیٹ یہ ہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا اور محسن نقوی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ناظرین کوبتاتے چلیں آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔اس کےساتھ ہی اجازت دیجئے اللہ حافظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں