0

تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے کتنا نقصان ہوا،تفصیلات منظرعام پر آگئیں

تہران کی میونسپل حکومت نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیے،ترجمان کےمطابق شہر میں کم از کم 650 مقامات پر حملوں کے اثرات ریکارڈ کیے گئے۔ حملوں میں کم از کم 1260 افراد جاں بحق جبکہ 2800 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملوں کے نتیجے میں تقریباً 51 ہزار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ 10 ہزار 733 گاڑیاں اور 754 موٹر سائیکلیں بھی تباہ یا متاثر ہوئیں، متاثرہ گاڑیوں میں تقریباً 150 ٹیکسیاں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں