0

بہت صبرکرلیا اب نہیں ، جنہیں دوست سمجھا انہوں نے ایران اور فلسطینیوں کودشمن کےحوالےکردیا، ایرانی رہنما برس پڑے

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر  نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے بعد ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد مخبر نے بعض خلیجی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا  کہ ایران نے برسوں تک ان ممالک کو دوست اور برادر سمجھا لیکن انہوں نے اپنی خودمختاری کو داؤ پر لگا کر اپنی سرزمین اور وسائل ایران اور فلسطین کے دشمنوں کے حوالے کر دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران سینٹکام کے زیر استعمال اڈوں کے خلاف ایران نے اپنے ردعمل میں تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم یہ تحمل ہمیشہ جاری نہیں رہے گا۔محمد مخبر نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو ایران آئندہ زیادہ سخت ردعمل دے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں