اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان گلاسگو کے زیر اہتمام یومِ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اَللہُ علیہِ و الیہ وسلم سے کیا گیا ۔۔۔
اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔۔۔
شرکاء نے شہداء اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا
یومِ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان قونصلیٹ گلاسگو اسکاٹ لینڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اسکاٹ لینڈ بھر سے محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا معرکہ حق کی تقریب میں پاکستان اورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز ایم این اے احسان الحق باجوہ نے خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے۔۔۔
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ معرکۂ حق ہمیں اتحاد، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے ۔۔۔
قونصل جنرل رانا ثمر جاوید نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمیشہ وطن کی عزت اور وقار کے سفیر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم متحد ہے
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نون کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانیز احسان الحق باجوہ نے یومِ معرکۂ حق کی شاندار کامیابی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں جرات، عزم اور قومی یکجہتی کی روشن علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور قوم نے جس بہادری، قربانی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔۔۔
تقریب کے دوران پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود نے ملی نغمے اور خوبصورت گیت پیش کیے، جنہوں نے حاضرین کے لہو کو خوب گرمایا اور پورا ہال وطن سے محبت کے نعروں سے گونج اٹھا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی، استحکام اور شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔۔۔
ملک خالد وارثی نمائندہ پکی خبر گلاسگو اسکاٹ لینڈ۔۔۔
