0

غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پر فرانس نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا

غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پر فرانس نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس اور اٹلی نے فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی پر اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، فرانسیسی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا کارکنوں کو احترام سے فوری رہا کیا جائے۔

ترکیہ

ترکیہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے، سمندری قزاقی قرار دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اقدام کھلی جارحیت اور نیا قزاقی حملہ ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کا سلسلہ بند اور حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

بیان کے مطابق فلوٹیلا میں تقریباً 40 ممالک کے شہری سوار تھے، اسرائیلی دھمکیاں فلسطینیوں سے عالمی یکجہتی نہیں روک سکتیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیلی غیرقانونی اقدامات کیخلاف واضح مؤقف اپنائے، ترکیہ نے اسرائیلی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں