0

مودی سے سوال کرنے والی ناروے کی صحافی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا

اوسلو : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کرنے والی ناروے صحافی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، مودی صحافی کے انسانی حقوق خلاف ورزیوں اور آزاد میڈیا بارے سوال کا جواب نہ دے سکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر آزادیِ اظہار اور میڈیا آزادی سے متعلق عالمی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا کہ ناروے کی صحافی ہیلی لینگ نے بھارت میں انسانی حقوق اور میڈیا آزادی سے متعلق سوالات اٹھائے، جس کے بعد ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ مبینہ طور پر معطل کردیا گیا۔

صحافی نے اس اقدام کو “پریس فریڈم پر حملہ” قرار دیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں آزاد صحافت دباؤ کا شکار ہے اور سچ بولنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال اور صحافیوں کو درپیش خطرات پر عالمی سطح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ہیلی لینگ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اب تک کئی صحافی مارے جا چکے ہیں، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے حقائق سامنے آنا چاہیں۔

انھوں نے مزید کہا میں خوش قسمت ہوں کہ ناروے میں رہتی ہوں، بھارت میں نہیں، بھارت میں سچ بولنا مشکل ہو چک، مودی جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر آزاد صحافت برداشت نہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے، جہاں کچھ صارفین نے بھارت میں آزادیِ اظہار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں ایک الگ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سرکاری اہلکار مبینہ طور پر مندر کے دورے کے دوران پورٹیبل ایئر کنڈیشنر کے ساتھ دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں