0

پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

لاہور: پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ 

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ائیر بیسز اور ہوائی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور  مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں و گوشت پھینکنے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا اور  پنجاب بھر میں پابندیوں کا اطلاق 30 روز کے لیے ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں، احکامات صوبہ بھر میں قائم کمرشل ائیرپورٹس کی حدود میں بھی نافذ العمل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں