0

برطانوی ریڈیو کی بڑی غلطی، کنگ چارلس کو مردہ قرار دے دیا

برطانوی ریڈیو کی بڑی غلطی، کنگ چارلس کو مردہ قرار دے دیا
برطانیہ کے معروف ریڈیو اسٹیشن ریڈیو کیرولائن کی ایک سنگین تکنیکی غلطی نے ملک بھر میں ہلچل مچا دی
نشریات کے دوران اچانک برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی موت کا اعلان نشر کردیا گیا۔
واقعہ منگل کےروز اس وقت پیش آیا جب کنگ چارلس اور ملکہ کومیلا شمالی آئرلینڈ کے سرکاری دورے پر موجود اور مختلف تقریبات میں شرکت کر رہے تھے۔
اچانک نشر ہونے والے اس اعلان نے عوام اور شاہی خاندان سے وابستہ حلقوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔ خبر نشر ہونے کے فوراً بعد ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بھی کچھ دیر کے لیے بند ہوگئیں۔
یہ سب اسٹوڈیو کے کمپیوٹر سسٹم میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث ہوا،سٹیشن مینیجرکی وضاحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں