رائل نواب مانچسٹر میں اُولڈھم کی معروف کاروباری شخصیئت اے جے کے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ کے سی ای او راجہ محمد عقیل خان ، راجہ محمد جمیل خان اور حاجی راجہ طفیل حسین کی جانب سے اوورسیز لیزان آفیسر معروف سیاسی اور سماجی شخصیئت راجہ ہارون اعجاز اور اُن کے ساتھیوں کے اعزاز میں ایک پُر تکلف اعشایئے کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔۔۔
اس سے پہلے راجہ ہارون اعجاز اور اُن کے ساتھیوں کے ہال پہچنے پر اُن کا پُرجوش استقبال کیا گیا ۔۔۔
تقریب کا آغاز حافظ حارث تبریز نے تلاوت کلام پاک اور عارفِ کھڑی کے کلام سے کیا ۔۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوور سیز لیزان آفیسر راجہ ہارون اعجاز آزاد ریاست جموں و کشمیر حکومت پر برس پڑے اور شکایات کے انبار لگا دیئے اُن کا کہنا تھا کہ جب ہم برطانیہ سے واپس آپنے دیس کو جاتے ہیں تو وہاں پر ہمارا کوئی پُرسانِ حال نہیں ہوتا ایئرپورٹ سے ہی ہمارے ساتھ ناروا سلوک ہونا شروع ہوجاتا ہے اس کے علاوہ ہماری زمینوں جائیدادوں پر ناجائز قبضے کیے جاتے ہیں ہم اور ہمارے بچوں کا کیا مستقبل ہے ہم وہاں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں آپنے بچوں کو آپنے باپ دادا کا ملک اُن کی قبریں دکھانے کے لیے لے کر جاتے ہیں لیکن جب ہم سے وہاں پر اس طرح کا سلوک ہوگا تو ہماری یہ نئی نسل آپنے ملک جانے کا سوچے گی بھی نہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ آزاد کشمیر میں کس سیاسی جماعت کی حکومت ہے جو بھی ہمارے کام کرے گا ہم اوورسیز کی مشکلات کا ازلہ کرے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔۔۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر یاسر مقصوم، چوہدری محمد کبیر، چوہدری فیصل رٹہ، اور دیگر کا راجہ محمد عقیل خان کی طرف سے پرتکلف اعشایئہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت یہاں برطانیہ میں بھی آپنے نمائندے تیعنات کرے جو ہم اوورسیز کی مشکلات کو سمجھ سکیں ۔۔۔
اعشایئہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں راجہ ہارون اعجاز، بیرسٹر یاسر مقصوم، چوہدری محمد کبیر، چوہدری فیصل رٹہ ، راجہ مدثر جاوید، چوہدری رمضان ، عبدالخالق ڈِکسی، راجہ محمد جمیل خان ، راجہ محمد عقیل خان ، حاجی راجہ طفیل حسین، افتخار نذیر اور ، قیصر یوسف نمایاں ہیں ۔۔۔
تقریب کے آخر میں خلیفہ راجہ عاشق حسین نے تمام اُمتِ مسلماں کی بھلائی کے لیے دعا کرائی ۔۔۔
