پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان نیوی کے سابق کمیشنڈ آفیسر کونسلر فیصل رانا راچڈیل کے میئر منتخب ہو گئے۔۔۔
میئر میکنگ کی رنگا رنگ اور خوبصورت تقریب راچڈیل کے خوبصورت اور تاریخی ٹاؤن ہال میں منقعد ہوئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات کے علاوہ پاکستانی اور ملٹی فیتھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل ، اوور سیز پنجاب کمیشن کے وائیس چیئر پرسن اور صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، ڈی ایم انگلش کے چیئرمین ڈاکٹر لیاقت ملک ، ماہر قانون دان مقبول ملک ، قونصل جنرل آف چائنہ مانچسٹر ، نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔۔۔
اس موقع پر جب نئے منتخب ہونے والے راچڈیل کے میئر فیصل رانا کو میئر چین اور ارم فیصل کو امیئرس چین پہنائی گئی تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا ۔۔۔
اس موقع پر ڈانس گروپ کی جانب سے موسیقی کے تڑکے نے تقریب کی رونق کو اور بھی دوبالا کر دیا۔۔۔
اس موقع راچڈیل کے نئے منتخب ہونے والے میئر فصیل رانا کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے آج یہ دن دکھایا اور میں آپنی راچڈیل کی تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس مقام تک پہچنے کے لیے میری مدد کی۔۔۔
ساٹ۔!
اس موقع پر پکی خبر سے بات کرتے ہوئے شرکاءۓ تقریب کا کہنا تھا یہ ہم سب کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی نژاد فیصل رانا راچڈیل کے میئر منٹخب ہوئے ہے ۔۔۔
ساٹس۔!
تقریب میں مولانا عرفان چشتی نے راچڈیل میں بسنے والی تمام کمیونٹیز اور حاضرین کی سلامتی کے لیے دعا کرائی۔۔۔
پی ٹی سی ۔۔۔
