0

ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ہونے والے نقصانات کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

حالیہ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی فوجی اڈوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق Sentinel-2 سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمات ڈیوڈ ائیر بیس کو جنگ کے دوران دو مختلف مقامات پر نشانہ بنایا گیا۔ ایک متاثرہ حصہ غالباً سپورٹ گاڑیوں اور آلات کے لیے استعمال ہوتا تھا جبکہ دوسرا حصہ لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہمی اور سروسنگ کے لیے مختص تھا۔

مزید تصاویر میں نیواتیم ائیر بیس کے ایک دفاعی مقام کو بھی نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔

اسی طرح سیٹلائٹ تصاویر میں صفد کے قریب واقع اسرائیلی فوج کے مشہر بیس (یونٹ 8200 کی تنصیب) کے اندر ایک ڈھانچے کے قریب مارچ کے دوران اچانک تبدیلی دیکھی گئی جو 5 سے 10 مارچ کے درمیان ممکنہ حملے کی نشاندہی کرتی ہے۔

تصاویر میں کیمپ شمشون میں 10 مارچ سے لگنے والی بڑی آگ کو بھی دکھایا گیا ہے

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دیگر تصاویر میں کیمپ شمشون میں 10 مارچ سے لگنے والی بڑی آگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ اسی روز حزب اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اس مقام پر ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔

تجزیے کے مطابق یہ آگ کئی دنوں تک جلتی رہی اور بیس کے اندر تقریباً 200 میٹر کے علاقے تک پھیل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں