کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹرین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، زخمی ہونے والی متعدد خواتین اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی کچھ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے
