اوراب عالمی منظرنامےسے کچھ اہم خبروں پرایک نظر۔۔۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہےکہ امریکا نے ایران پرپھرسے حملے شروع کردئیے ہیں،،امریکی میڈیا کے مطابق ا مریکی سینٹرل کمان(سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ جنوبی ایران میں فضائی حملے کیے گئے ہیں جس میں ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔سینٹ کام نے بتایا ہے کہ ا مریکی سینٹرل کمان نےجنوبی ایران میں فضائی حملے کیے، امریکی فورسز نے ایران کے ڈرون لانچنگ تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ بارودی سرنگین بچھانے والی ایرانی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی افواج کا دفاع کرےگی۔اس سے پہلے ایران کے شہر بندر عباس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خلیجی طاقتیں اب امریکا کے فوجی اڈوں کے لیے ڈھال کا کردار ادا نہیں کر سکیں گی اور امریکا کو خطے میں اب محفوظ پناہ گاہ بھی حاصل نہیں رہے گی۔الجزیرہ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ بیان منگل کے روز ان کے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا گیا۔، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت کا پہیہ پیچھے نہیں گھومتا، اور خطے کے ممالک اور علاقے اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال کا کردار ادا نہیں کریں گے۔ان کے مطابق امریکا کو اب برائی کے لیے یا خطے میں فوجی اڈے قائم کرنے کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں رہے گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن اور ترکیہ سمیت تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر اور دیگر ممالک ابراہیمی معاہدے پر دستخط کریں۔ ممکن ہے کہ ایک یا دو ممالک کے پاس ابراہیمی معاہدے میں شامل نہ ہونے کی کوئی وجہ ہو، اسے قبول کیا جائے گا،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر دستخط کا آغاز سعودی عرب اور قطر سے ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
اگر آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول
پاکستان نےگاما ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ سے جڑی ہیں: وزیر پیٹرولیم
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بلنگ سسٹم کا ٹیکنیکل آڈٹ کروانے کی ہدایت
ایران پر امریکی حملوں کے بعد جنگ کا دائرہ وسیع، آبنائے ہرمز سے خلیجی ممالک تک کشیدگی میں شدید اضافہ
فیفا کی تادیبی کارروائی، ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو فائنل میں جھگڑا مہنگا پڑگیا، بھارتی ہاکی جرسی کا رنگ بھی متنازع بن گیا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ سکھ نہر کے قریب واقع مکان کی چھت گرنے سے 1 ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا