منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کا سینٹرل جیل کراچی میں طبی معائنہ کیا گیا، جیل کے ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دے دی۔
آئی جی جیل کا کہنا تھا کہ پنکی نے جیل میں گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر جیل کی ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا اور بتایا کہ حالت تسلی بخش ہے اور اس کا علاج جیل میں ہی کیا جاسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آئی جی فدا حسین مستوئی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اسے ایس آئی یو ٹی لے جانے کے لیے سکیورٹی کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا لیکن کسی بھی اسپتال منتقل کرنے یا کسی اسپتال میں معائنے کی ضرورت اب تک پیش نہیں آئی ہے اور جیل میں علاج جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی اور ڈاکٹر نے کہا تو پنکی کو ضرور معائنے کے لیے لے جایا جائےگا، فی الحال اسے کسی اسپتال نہیں لے جایا گیا ۔
