اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنانی دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے ضاحیہ پر حملوں کا حکم دے دیا۔
نیتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوگی جس میں حزب اللہ ہمارے شہروں اور شہریوں پر حملے کرے اور بیروت میں اس کے دہشت گرد اپنے ہیڈکوارٹر ضاحیہ میں محفوظ رہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو مزید وسعت دے رہا ہے
