0

ابوظبی میں گھر اورکمرشل مقامات کےکرایوں میں اضافے پر پابندی لگادی گئی

متحدہ  عرب  امارات کی  ریاست  ابوظبی میں گھر  اور کمرشل مقامات کے کرائے منجمد کردیے گئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق  حکام نےکہا ہےکہ گھر اور کمرشل مقامات کے کرایوں میں اضافے پر عارضی پابندی ہے،کرائےکے لیے نئے اور تجدید شدہ معاہدوں پر بھی اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ کرائے سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

حکام کے مطابق  یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے  اورگھر اورکمرشل مقامات کےکرایوں میں اضافہ  تاحکم ثانی معطل رہےگا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں کورونا وبا کے دوران بھی ابو ظبی میں کاروبار کرنے والی تمام کمپنیوں کے کرایوں کو  منجمد کر دیا  گیا تھا، اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو ریلیف دینا اور معیشت کو سہارا فراہم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں