امریکا اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں پر کم از کم 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت، چین، جاپان، جنوبی کوریا، برازیل اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک سے آنے والی مصنوعات پر 12.5 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی جب کہ کینیڈا، میکسیکو، یورپی یونین، تائیوان، برطانیہ اور دیگر ممالک سے درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار نئی دہلی میں بھارتی حکام کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے 3 روزہ مذاکرات کررہے ہیں۔
امریکی تجارتی دفتر کی تحقیقات کے مطابق بھارت اُن 54 معیشتوں میں شامل ہے جنہوں نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی یا اس پر مؤثر عمل درآمد نہیں کیا۔
