0

کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری

کویت نے ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کردی۔ 

کویت نے گزشتہ روز  ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کرتےہوئے کہا کہ   ٹرمینل ون سے ایرانی ڈرون ٹکرایا تھا۔

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے کویتی ہوائی اڈے پر حملےکی تردید کی ہے۔

 پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ کویتی ہوائی اڈے پر تباہی ایرانی میزائل روکنے کے دوران امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ میں خرابی کے باعث ہوئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں  ایک شخص ہلاک اور 63 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں