0

امریکا سے رابطےمنقطع نہیں ہوئے: ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق

تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ امریکا سے رابطےمنقطع نہیں ہوئے اور دونوں ملک تبادلہ کیے گئے متن کاجائزہ لے رہے ہیں۔

لبنانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی افواج امریکی استعمال کے مقامات پر دفاعی کارروائیاں کر رہی ہیں، ایران کسی بھی دشمنی کے اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

عراقچی کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ اگر اسرائیل بیروت پر حملہ کرے گا تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے پاکستان، سعودی عرب ، فرانس، ترکیے، قطر اورمصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے۔

جاپان میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں