بھارت کے چیف جسٹس سُوریا کانت کو برطانیہ میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن یونیورسٹی تقریب میں بھارتی چیف جسٹس سُوریا کانت کو لیکچر کے دوران شرکاء نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سے تلخ سوال پوچھنے پر تقریب میں بے نظمی ہوئی۔
شرکاء نے سُوریا کانت سے بھارت میں جمہوریت، حکومت کی مخالفت کی آزادی پر سوال پوچھا۔
شرکاء کے بھارتی چیف جسٹس کے متنازع بیان کی طرف اشارہ کرنے پر ماڈریٹر نے مداخلت کی۔
شرکاء کی آواز دبانے پر لیکچر میں موجود ایک شخص چیخ اٹھا اور کہنے لگا کہ ہمارا احترام کیا جائے۔
