ایران کےعلاقے گوروک اور جزیرہ قشم میں امریکا کی جانب سے ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے امریکی حملے کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
امریکی طیاروں نے مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی ۔امریکی فوج نے تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا۔ امریکی سینٹ کام کادعویٰ
آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو روکا، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پروارننگ فائر کیے گئے تھے ۔
امریکی حملے کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ 4 ٹینکروں پر فائرنگ کی جو بغیر اجازت آبنائے ہرمزعبور کرنے کی کوشش کررہےتھے۔پاسداران انقلاب
امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی جائےگی، آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔پاسداران انقلاب
