0

محکمہ موسمیات کے پیشگی الرٹس سےگلگت بلتستان میں سیکڑوں جانیں بچ گئیں

محکمہ  موسمیات  کے  پیشگی الرٹس کی  وجہ  سے گلگت  بلتستان  میں  سیکڑوں  جانیں بچ گئیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہنزہ نگر میں گلیشیئر کے پھٹنے  اور  ریلےکی  وارننگ کے بعد مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 5 جون کی رات  8  بجکر 52  منٹ پر  ہِسپر گلیشیئر  سے پانی کا اخراج  شروع ہوگیا تھا،  یہ پانی ریلے  میں تبدیل ہوگیا تھا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آبادی کی بروقت منتقلی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں