اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکی پالیسی کے مطابق چلنا ہو گا۔صدرڈونلڈٹرمپ
ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے حتمی فیصلے واشنگٹن کرے گا ،صدرٹرمپ کا فنانشل ٹائمزکوانٹرویو
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران کے ساتھ مذاکرات کا عمل متاثر نہیں ہو گا۔ٹرمپ
ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں نے میرے مؤقف میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں کی میں اب بھی ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا خواہاں ہوں۔ صدرٹرمپ
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف فوری جوابی کارروائی سے گریز کرنے اور سفارتی کوششوں کو موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا مزید سخت اقدامات پر غور کر سکتا ہے جن میں فوجی کارروائی یا اقتصادی دباؤ برقرار رکھنا شامل ہو سکتا ہے۔
