ایران اور اسرائیل کے مابین تازہ کشیدہ صورتحال کے باعث عراق اور شام کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔
ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر کیے گئے تازہ حملوں کے بعد عراق اور شام نے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق عراق نے اپنی فضائی حدود کو 72 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے جس کے بعد عراق آمد، روانگی اور عراق سے اوور فلائنگ کمرشل پروازیں معطل کی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں نوٹم اتوار 7 جون 2026 سے 72 گھنٹے تک نافذ العمل ہے۔
علاوہ ازیں مشرق وسطی میں جاری جنگی تنازعات کے باعث عالمی ہوا بازی حکام کی وارننگ پر شام نے اپنی فضائی حدود سے اوور فلائنگ اور پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
دمشق اور بغداد ائیرپورٹ سے پروازوں کی آمد روانگی رات 10 بجے کے بعد سے بند ہے، شام اور عراق کی فضائی حدود پچھلے 13 گھنٹے سے مکمل بند ہے۔
