ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ہرمز سے یومیہ گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد اپریل کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اس حوالے سے بحری نقل و حمل کی نگران کمپنی نے بتایا کہ جمعرات کو 25 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے جو آبنائےہرمز کی بحالی کے بعد 18 اپریل کے بعد سب سے زیادہ یومیہ ٹریفک ہے۔
