جنگ بندی کےبعد ایران نے معاشی فوائدسمیٹنا شروع کردئیے ، تیل کی برآمدات سے کمائی شروع
ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران خام تیل کی برآمدات سے تقریباً 1.44 ارب ڈالر کی آمدن حاصل کی
ٹینکر ٹریکنگ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اس مدت میں تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا۔
چند روز قبل کمپنی نے بتایا تھا کہ 2 ایرانی سپر ٹینکرز نے امریکی بحری ناکہ بندی کو عبور کر لیا تھا۔
’ڈیونا‘ اور ’ہیرو 2‘ نامی یہ جہاز، جو نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کے زیرِ انتظام ہیں، مجموعی طور پر 38 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے تھے۔
